منگلورو 20 اپریل2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) بیرون ملک خصوصا دبئی سے سونے کی اسمگلنگ کی مقدار میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس بات کا اشارہ حالیہ مہینوں کے دوران یہاں کے ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے ضبط شدہ سونے کی مقدار سے ملا ہے۔
لاک ڈاون کے بعد فلائٹ سروسیس کے شروع ہوتے ہی غیر قانونی ذرائع سے سونا لانے کا کاروبار بڑھتا ہی جارہا ہے۔ پچھلے سالوں کے مقابلے میں یہاں سونے کی اسمگلنگ کے واقعات کی تعداد سب سے زیادہ پائی گئی ہے۔ جنوری 2021 سے 19 اپریل کے درمیان، دس کڑرو سے زائد مالیت کا 21 کلوگرام سونا تحویل میں لیا جاچکا ہے۔
رواں سال جنوری میں آٹھ معاملات میں تین کروڑ روپے مالیت کا 9.5 کلو سونا ضبط کرلیا گیا ہے۔ فروری میں پندرہ معاملات میں تین کروڑ بیس لاکھ روپئے مالیت کا 4.94 کلو سونا ضبط کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح مارچ میں 6.94 کلو سونا جس کی مالیت تین کروڑ بیس لاکھ تھی اور اس مہینہ میں ضبط کیا جانے والا سونا 17.8 کلو ہے جس کی مالیت 8.592 کروڑ روپئے ہے۔
کسٹم حکام کو اس بات کا کوئی پتہ نہیں ہے کہ سونے کی غیر قانونی اسمگلنگ میں اس قدر خطرناک اضافہ کیوں ہوا ہے۔ کچھ ذرائع کا اندازہ ہے کہ مزید معاملات پکڑے جاتے ہیں کیونکہ کسٹم حکام نے اب جانچ پڑتال میں سختی کی ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ خلیج میں ملازمت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد وہ گھر لوٹ رہے ہیں، اسمگلر سونا بھیجنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ کچھ دوسرے لوگ پہلی بار خطرہ مول لے کر سونے کی اسمگلنگ کا خطرہ مول لیتے ہیں اور پکڑے جاتے ہیں۔
ذرائع : .ڈائجی ورلڈ
Share this post
