اسی طرح جمعہ کے دن دبئی سے لوٹ رہے ایک مسافر سے غیر ملکی کرنسی 4400یوروکسٹم افسران نے ضبط کیا ہے ۔ اس کی ہندوستانی جملہ مالیت 3.31بتائی گئی ہے ، کسٹم افسران معاملہ کی تحقیقات کے لئے ملزم کو گرفتار کرچکی ہے ۔ دونوں مسافر دبئی سے لوٹ رہے تھے، شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔
اُڈپی: سترہ سالہ لڑکی نے کرلی خودکشی
اُڈپی 31اکتوبر (فکروخبرنیوز ) سیکنڈ پی یو سی کی طالبہ جس کی عمر سترہ سال بتائی گئی ہے اپنے ہی گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق یہ مندارتھی میں واقع ایک کالج کی طالبہ ہے ، اور نیدور میں موجود اپنے گھر میں اس نے یہ پھانسی لی تھی۔ لڑکی شناخت رمیاشری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔یہ طالبہ اپنے والدین کے انتقال کے بعد سے اپنے دادا کے یہاں رہتی تھی ۔ گذشتہ کچھ دنوں سے بیمار رہنے کی وجہ سے کالج نہیں جاپارہی تھی ، بتایاجارہاہے کہ اس نے یہ انتہائی قد اُس وقت اُٹھایا جب اس کی رشتہ دار خاتون گھر میں موجود نہیں تھی ۔رمیاشری کا ایک بھائی جب گھر لوٹا تو اس نے اس کو پنکھے سے لٹکتا ہوا پایا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولس تحقیقات کررہی ہے۔
Share this post
