منگلورو انٹرنیشل ایرپورٹ کو جوڑنے والا مراوور پل مرمت کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔

منگلورو31 جولائی 2021 (فکروخبر/ذرائع) منگلورو سے انٹرنیشل ایرپورٹ کو جوڑنے والا مراوور پل کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد کل جمعہ کی شام کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دا گی ہے۔ ۔یہاں سے شہر سے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا بڑا لنک اور مختصر ترین راستہ ماراوور پل سے گزرتا ہے۔ اس پُل کے ایک ستون میں دراڑیں پیدا ہوگئیں تھیں ۔ ایک ماہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت مکمل طور پر رک گئی تھی جس سے عوام متاثر ہوئے جو پل کے کنارے تھے۔ ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں نے ایئرپورٹ تک پہنچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کیے تھے جس میں بہت وقت لگتا تھا۔

Share this post

Loading...