منگلور ایرپورٹ کے کوڈادان میں دو کلو سونے کی اینٹیں برآمد

سونے کی قیمت کا اندازہ پچاس لاکھ سے زائد لگایا گیا ہے ، ملزم سمیر انڈیا ایکسپریس سے جمعہ کی صبح ایرپورٹ پہنچا تھا، وہ جیسے ہی امیگریشن ہال پہنچاوہاں سے سیدھے ایک ڈسٹبن کے قریب گیا اور کاغذ میں لپٹی کچھ چیزیں اُس میں پھینک دیا۔ ڈی آر آئی کے افسران جو سمیر کی حرکات و سکنات پر نظر رکھے ہوئے تھے، باہر آتے وقت دھر لیا اور ڈسٹبن میں پھینکی گئی چیز کی تلاشی لی تو سارا ماجرا سامنے آیا۔ تحقیقات کے دوران سمیر نے افسران سے کہا کہ اس سونے سے اس کا کوئی تعلق نہیں بلکہ دبئی میں کسی نے اُس کو سونا دینے کے بعد کہا تھا کہ اُس کو ہال کے کوڑادان میں پھینکنا ہے۔ اس بات کا علم نہیں کہ یہاں سے اُس کو کون لے گا۔ منگلور ایرپورٹ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ کوڈا دان سے سونابرآمد ہوا ہے۔ ملزم سمیر کو کورٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعد کیس درج کرلیاگیا ہے ۔ اس موقع پر اس بات کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ممکن ہے کہ ایرپورٹ کا کوئی عملہ اس غیرقانونی دھندے میں ملوث ہے۔ 

Share this post

Loading...