منگلورو27 جنوری 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے 25 جنوری، منگل کو سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے 57 لاکھ روپے مالیت کا سونا جو ایک کلواور 119 گرام وزنی تھا۔ .گرفتار کیے گئے افراد میں موڈبیدری کے محمد مناز اور کاسرگوڈ کے کنھی حمید شامل ہیں۔ یہ دونوں دبئی سے اسپائس جیٹ کی پرواز میں پہنچے تھے۔کسٹم حکام نے ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ذرائع : منگلوروٹوڈے
Share this post
