منگلورو ایرپورٹ پر کسٹم حکام نے غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے دوران دو افراد کو کیا گرفتار : 25 لاکھ روپئے کے کرنسی نوٹ ضبط

mangalore airport

منگلورو9 فروری2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)  کسٹم حکام نے غیر ملکی کرنسی نوٹوں کو ضبط کیا ہے جو 7 اور 8 فروری کو یہاں کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے ملک سے باہر اسمگل کیے جا رہے تھے۔ ان کرنسیوں کو غیر قانونی طور پر اور بغیر کسی دستاویزات کے ساتھ لے جایا جا رہا تھا۔

کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے مسافر کے پاس 10,000 امریکی ڈالر پائے گئے۔ وہ اس کرنسی کو انڈیگو کی فلائٹ کے ذریعے شارجہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا جب اس کے قبضے سے یہ کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔

دوسرے واقعے میں شہر کا ایک مسافر 90 ہزار یو اے ای درہم کرنسی نوٹوں کی صورت میں ایک تھیلے میں لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ ایئر انڈیا کی پرواز کے ذریعے دبئی جا رہا تھا، جب اسے گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی نوٹ ضبط کر لیے گئے۔

ان دونوں کیسز میں کل 25.18 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ قبضے میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

Share this post

Loading...