تازہ واقعہ کے مطابق آج بروز اتوار دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے سونے کے اسٹیپلر پن ضبط کرلیے گئے ہیں ۔ ملزم کی شناخت کاسرکوڈ کے میقم نصیف کوول (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ مسافر ائیر انڈیا ایکسپریس طیارے سے منگلور کے ہوائی اڈے پر پہنچا تھا ۔ دورانِ چھان بین کسٹم افسران نے ڈرائی فروٹ کا ایک باکس برآمد کیا جس کو اسٹیپلر پن سے بند کرلیا گیا تھا ۔ زیادہ تحقیقات کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اسٹیپ لیر پن سونے کے ہیں جن پرسلور کوٹنگ کی گئی ہے جس کا جملہ وزن 577گرام ہے اور مالیت 17لاکھ روپئے ۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
Share this post
