منگلورو 27/ اگست 2020(فکروخبر نیوز) لال باغ میں واقع ایر انڈیا کا دفتر منگلور و انٹرنیشنل ایرپورٹ منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈائجی ورلڈ کی خبر کے مطابق یہ دفتر 31اگست سے منتقل ہوجائے گا۔ دفتر اوقات 9:45 سے شام 5:30 پیر تا سنیچر ہوں گی۔ ان اوقات کے درمیان ایک بجے سے پاؤنے دو بجے تک کھانے کا وقفہ بھی رہے۔
ایر انڈیا دفتر سے رجوع کرنے والے ان نمبرات پر بھی کال کرسکتے ہیں۔ 2220450 / 2220451 - 0824
مزید تفصیلات کے لئے ایرانڈیا کے ٹول فری نمبر پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ 18602331407
Share this post
