منگلورو09؍ جنوری2024: شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے ابوظہبی سے آنے والے ایک مسافر سے 98,68,750 روپے مالیت کا 1579 گرام سونا ضبط کیا۔
مذکورہ مسافر 8 جنوری کو ابوظہبی – منگلورو ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز سے ہوائی اڈے پر پہنچا تھا۔ کسٹم حکام کو مسافر کے چلنے کے انداز پر شک ہوا اور اس کی تلاشی لی۔ اس کے شروانی سے ایک بیپ کی آواز آئی۔ ایکسرے کے ذریعے مزید معائنے پر پتہ چلا کہ اس کے پاس بیضوی شکل کی پانچ چیزیں موجود ہیں۔
تفتیش کے دوران پیسٹ کی شکل میں سونا نکالا گیا جس کا وزن 1.579 کلوگرام تھا جس کی مالیت 9868750 روپے تھی۔ اسے گرفتار کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
Share this post
