بتایا جارہا ہے کہ کسی نے ’’ جبار بی سی روڈ ‘‘کے نام سے جعلی اکاؤنٹ کے ذریعہ یہ متنازعہ پوسٹ شائع کیا تھا جس اکاؤنٹ کے بارے میں تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ اس کا استعمال خلیجی ممالک کے کسی ملک سے کیا جارہا ہے۔ شفیع بلارے پر الزام ہے کہ اس نے اس پوسٹ کا جواب دیا تھا۔ معاملہ یہاں گرمانے کے بعد شفیع بلارے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا ، جیسے ہی ملزم منگلور انٹرنیشل ایرپورٹ پر بحرین سے پہنچا اسے حراست میں لینے کے بعد شمالی منگلور پولیس کے حوالے کیا گیا۔ انسپکٹر شانتا رام کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم سے اس پورے معاملہ کے تعلق سے تفتیش کررہی ہے۔
کاسرگوڈ میں سی پی آئی کارکن کا دن دہاڑے قتل
کاسرگوڈ : 10؍اکتوبر (فکروخبرنیوز)یہاں کنور کے قریب کٹو پرمبا نامی علاقے میں سی پی آئی کارکن کو دن دہاڑے قتل کرنے کی واردات پیر کے روز 10اکتوبر کوپیش آئی ہے ،مہلوک کی شناخت موہن مقیم کوئی چچل کی حیثیت سے کی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق موہن ایک شراب کی دکان میں ملازمت کرتا تھا، پیر کی صبح ایک اومنی کار پر سوار آئے کچھ شرپسند اچانک دکان پر دھاوا بولتے ہوئے تیز دھار ہتھیارسے حملہ کر دیا ،عینی شاہدین کے مطابق ان میں سے سبھی افراد نے اپنے چہروں پر نقاب اوڑھا ہوا تھا جس کی بناء پر کسی کی شناخت نہیں ہوپائی ،زخمی موہن کو ٹیلیچیری ہسپتال میں داخل کروایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہلاک ہوگیا،اس قتل کو آر یس یس کو ذمہ دار ٹہرایا ہے اور آس پڑوس کے چار گرام پنچایت میں ہڑتال کا اعلان کردیاہے ،ا نہی حالات کے پیش نظر پولس کی جانب سے علاقہ میں سخت سیکیورٹی کا انتظام کیاگیا ہے
معاشقہ پڑا مہنگا ، لڑکی کے بھائی نے عاشق کو جان سے مارڈالا
منڈیا :10؍اکتوبر (فکروخبرنیوز)پانڈوپور تعلقہ کے ہرلا ہلی گاؤں میں گنیش مورتی وسرجن کے تقریب کے دوران بہن کے ساتھ عاشقی لڑانے والے کو بھائی نے موت کے گھاٹ اتار دیا ،یہ واردات سنیچر کو پیش آئی تھی،بتایا جا رہا ہے کہ پروشوتم (27) گنیش مورتی وسرجن کی تقریب میں ناچ گانے کی مجلس میں شریک تھا کہ تبھی ورون اور ابھی نامی دو افراد نے اس پر حملہ کر دیا ،پولس کا کہنا ہے کہ ورون کی بہن کا پروشوتم کے ساتھ چکر چل رہا تھا،ورون کو جب اس بات کی خبر ملی تو اس نے پروشوتم کو اس کی بہن سے دور رہنے کی دھمکی دی لیکن پروشوتم نے اس کی بات نہیں مانی ،اس بات سے مشتعل ورون نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اسے مارنے کی سازش رچی ،اور گنیش مورتی وسرجن میں اس پر جان لیوا حملہ کر دیا،جس کے بعد اسے فوری طور پر پانڈوپور کے سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا،جہاں سے میسور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں اس کی موت ہوگئی ، پولس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے سینہ اور پیٹ پرچاقو سے تین وار کئے تھے ،اس واردات کو انجام دے کر دونوں فرار ہونے کی کوشش میں تھے کہ تبھی پولس نے انہیں دھر لیا ،پانڈوپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے
Share this post
