منگلورو 9 مارچ 2022(فکروخبرنیوز) منگلورو انٹرنیشل ایرپورٹ پر پیش آئے دو الگ الگ واقعات میں یہاں کے ہوائی اڈے پر تعینات کسٹم حکام کو 25.17 لاکھ روپے کے غیر ملکی کرنسی نوٹ ملے۔
منگل 8 مارچ کو ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کے ذریعے دبئی سے یہاں پہنچنے والے ایک مسافر کے پاس 90,000 یواے ای درہم تھے۔
ایک اور معاملے میں کیرالہ کے ایک مسافر سے 10,000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔
دونوں واقعہ میں ضبط کرنسی نوٹ کی مالیت25.17 لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔
ان مقدمات میں دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
Share this post
