خاتون نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں کی خودکشی
منگلور:2؍نومبر 2017(فکروخبرنیوز) پولس ہیڈ کوارٹر میں ایک خاتون کی جانب سے سنگین اقدام کئے جانے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ، مہلوک کی شناخت پولس ہیڈ کونسٹیبل جنپا کی بیوی اوما (26) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق اوما نے اپنے شوہر کے ڈیوتی پر نکلنے کے بعد مکان کی چھت سے لٹک کر خود کشی کر لی ،معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد تحقیقات شروع ہوچکی ہیں لیکن اس اقدام کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔
Share this post
