منگلورو : تیز رفتار نجی بس بائک سے ٹکراگئی ، تین افراد زخمی

منگلورو 20؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) تیز رفتار بس بائک سے ٹکرانے کی وجہ سے تین افراد کے زخمی ہونے کی واردات ایکور جنکشن کے قریب پیش آئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بس کی رفتار حد سے زیادہ تیز تھی اور اسی تیز رفتاری کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمی افراد میں سے ایک شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ ایک اور شخص کے پیر پر سخت چوٹیں آئیں ہیں۔ بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ہے۔ عوام کی ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ نجی بس کی رفتار حد سے زیادہ تیز رہتی ہے جس کی وجہ سے دیگر سواریوں کو خطرات لاحق رہتے ہیں۔ بسا اوقات چھوٹی سے غلطی کسی کے لیے جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بسوں کی رفتار پر روک لگائی جائے

Share this post

Loading...