منگلور: عادی چور پولس حراست میں (مزید ساحلی خبریں)

یہ بائیک وکیل روی راج کی ملکیت کی تھی جس کے چوری ہونے کی شکایت دوسرے پولس تھانے میں درج کی گئی تھی ۔مزید تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ ملزم عادی چور ہے اور کچھ ہی دن قبل اس نے ریڈ راکس نامی رئیل اسٹیٹ کے دفتر سے کمپیوٹر ،انورڈر اور بیٹری وغیرہ پر ہاتھ صاف کیا تھا، جملہ ضبط شدہ مسروقہ مال کی قیمت ایک لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ، ملزم کو پولس نے عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید عدالتی تحویل میں لیا ہے ۔ 


ایک کلو گانجہ اور تیز دھار تلوار کے ساتھ تین افراد گرفتار

بنٹوال 10مئی (فکروخبرنیوز ) یہاں کوناجے پولس نے ایک کلو گانجہ سمیت ایک تلوار کے ساتھ جارہے تین افراد کو حراست میں لیا ہے ،۔ اطلاع کے مطابق تینوں ملزم بائیک پر سوار تھے جب کہ ایک اہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا ۔ اطلاع کے مطابق مصدقہ اطلاع کے بنا پر پولس نے میتھاکوڈی اور ہوونا کوپلا نامی علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی تھی ، ملزمین بائیک پر آرہے تھے اچانک سامنے پولس کو دیکھ کر بائیک روکا ، پولس نے تحقیق کے دوران ایک کلو گانجہ اور ایک تلوار ضبط کرلی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزموں کو شناخت محمد امتیاز(27) مقیم کنڈیلا، محمد سراج ( 23) حفیظ عرف ابھی (30) مقیم نرنگانا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


تین لاکھ کا تمباکو ضبط کرلیا گیا 

کاسرگوڈ 10مئی (فکروخبرنیوز ) منجیشور پولس نے تمباکو پروڈکٹ جو غیرقانونی طو پر کار پر لے جایاجارہا تھا اس کو ضبط کرلیا ہے ، اور ساتھ ہی دو افرا د کو غیرقانونی برآمدگی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ ان کی شناخت خلیل(30) اور ابوبکر(28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ لوگ یہ تمباکو اشیاء منگلور سے کاسرگوڈ کو منتقل کررہے تھے۔ یہ تمباکو اشیاء تین بڑے بڑے بیگ میں بھرے گئے تھے جن کی جملہ مالیت تین لاکھ بتائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کیرلا میں انتخابات کی آمد آمد ہے اس وجہ سے پولس غیرقانونی درآمدگی و برآمدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ 

Share this post

Loading...