منگلور :پانچ سو روپئے عائد جرمانہ نہ دینے سے مسافر کو جہاز سے اتارنے کا الزام

اس وقت میرے پاس صرف ایک ہزار روپئے تھے جو میں نے دئیے اور پانچ سو روپئے میں ادا نہ کرسکا جس کی وجہ سے ہوائی جہاز عملہ نے میری ایک بھی نہیں سنی اور مجھے جہاز پرسوارہونے سے روک دیا۔ دوسری جانب سے ایر انڈیا ایکسپریس نے ان الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ دراصل مسافر کے ہاتھ موجود بیگ سات کلو کے بجائے چودہ کلو وزنی تھا جس پر اسے 1250روپئے جرمانہ ادا کرنے کے لیے کہا گیا لیکن اس نے دینے سے انکار کردیااور عملہ سے غیر مہذب طریقہ سے گفتگو کی ۔ ہم نے اس سے مسقط پہنچنے کے بعد جرمانہ ادا کرنے کی بھی بات کہی لیکن وہ کسی بھی طرح جرمانہ اداکرنے پر راضی نہیں ہوا۔ جب ہوائی جہاز روانہ ہونے کے عین دس منٹ قبل اس نے بذریعہ کارڈ رقم کی ادائیگی کے لیے ہاں کردی لیکن اس وقت جہاز کا دروازہ بند ہوچکا تھاجس کی وجہ سے مذکورہ مسافر کو ہوائی جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ 

Share this post

Loading...