منگلور: دو مختلف واردات میں دو نوجوانوں پر شرپسندوں کا حملہ :دو زخمی (مزی اہم ساحلی خبریں )

رنجت کے گرتے ہی حملہ آور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ رنجت کا تعلق سنگھ پریوار سے ہے ، وہ اے سی ایس اسپتال میں زیرِ علاج ہے ، اور بچپے پولس تھانے میں معاملہ درج ہے۔ رنجت پر حملہ کرنے کی وجہ سے ایک معمولی سا سڑک حادثہ بتایاجارہا ہے۔
اسی طرح دوسرے حملہ کی واردات بندرگاہ پولس تھانے حدود میں پیش آئی ہے، بنگلور کے مقیم سید وسیم اس واردات میں زخم ہونے والے شخص ہیں،بتایاجارہاہے کہ وسیم پیدل جارہے تھے کہ اچانک دو بائیک سوار ان کے قریب آئے اور ان کے ہاتھ میں موجود موبائیل چھیننے کی کوشش کی، اس اچانک حملے سے گھبرائے وسیم نے چلانا شروع کیاتو حملہ آور بائیک سوار اس پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ بندرگاہ پولس تھانے میں معاملہ در ج ہے جب کہ سید کو وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ 


کار اور بائیک میں تصادم :نوجوان ہلاک 

موڈ بدری 08دسمبر (فکروخبرنیوز )موڈبدری ،کارکلا نیشنل ہائی وے کے قریب کل پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق حادثہ کار اور بائیک کے مابین پیش آیا۔مہلوک کی شناخت سندیپ ہیگڈے (18) مقیم پڈمورنادو،کولاٹے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ جین پری یونیورسٹی کالج کا اسٹوڈینٹ ہے، بائیک پر سوار دوسرا نوجوان دنیش پجاری سخت زخمی ہے، یہ دونوں قریب کے دودھ ڈائری جارہے تھ۔ بتایاجارہاہے کار بے قابو ہوکر بائیک سے ٹکراگئی تھی۔معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

youth


منگلور میں مرغیوں کے تاجر شریف پرجان لیوا حملہ 

منگلور 08دسمبر (فکروخبرنیوز ) منگلور میں ایک مرغیوں کے تاجرپر دن دہاڑے جان لیوا حملہ کرکے اُس کو سخت زخمی کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق شہر سے باہری علاقے کاوور پولس تھانے حدود کے کنجت بیل نامی علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے، زخمی فرد کی شناخت شریف (38) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ ثنا چکن اینڈ مٹن نامی دکان کا مالک ہے۔ حملے کے موقع پر اس کے بچاؤ میں آنے والے اس کے دوست کو دھکا دے کر بھی بائیک پر آئے حملہ آور فرار ہوگئے ہیں۔ سی سی بی انسپکٹر ویلنٹائن ڈیسوزا اور ڈی سی پی جگدیش نے موقع واردات کامعائنہ کرکے زخمی کو اسپتال پہنچانے کے بعد تحقیقات کررہے ہیں، بتایاجارہاہے کہ حملہ آور شریف کے جان پہنچان کی ہی تھے۔

hamla 2

Share this post

Loading...