بھٹکل و اطراف کے متحدہ عرب امارات میں پھنسے افراد کے لیے خوشخبری۔ 23 جون کو منگلور کے لیے اڑان بھرے گی دوسری چارٹرڈ فلائٹ۔ کوششوں کی ہر طرف سے ہورہی ہے سراہنا

بھٹکل 14 جون 2020(فکر وخبر نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھٹکل و مضافات سے تعلق رکھنے والے پھنسے افراد کے لئے ایک اور امید کی کرن نظر آرہی ہے۔13 جون کو پہلی چارٹر فلائٹ پر 184 مسافروں کے وطن واپسی کے بعد اب دوسرے مرحلہ میں 210 مسافروں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے بھی تیاریاں زوروں پر جاری ہے۔
بانی و سابق ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل الحاج محی الدین منیری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند جناب عتیق الرحمن صاحب منیری کی کوششوں کے نتیجے میں اب 23جون کو دوسری چارٹرڈ فلائٹ متحدہ عرب امارات سے منگلورو کے لئے اڑان بھرنے گی جس میں 210 مسافر سوار ہوں گے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں بھٹکل و مضافات کے سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں جن کو وطن واپسی کے لیے لگاتار کوششیں جاری ہیں جن کی ہر طرف سے ستائش کی جارہی ہے۔ جناب عتیق الرحمن منیری کے ساتھ دیگر افراد بھی اپنا تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے کی جانے والی کوششوں کو دیکھتے ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ دیگر ممالک میں پھنسے افراد کو واپس لانے کے لیے بھی اسی طرح کی کوششوں کے لئے پہل کیا جائے گا۔

عرب امارات کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ جو لوگ  بھی اس فلائٹ کے ذریعے بھٹکل یا پاس پڑوس کے علاقوں میں جانے کے خواہشمند ہیں، وہ اپنی تفصیلات مندرجہ ذیل ای میل اڈرس پر روانہ کریں  :   [email protected]

عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل معلومات بذریعہ ای میل روانہ کریں؛
پاسپورٹ کے پہلے صفحہ کی کاپی     Passport copy, first page
پاسپورٹ کے آخری صفحہ کی کاپی  Passport copy, last page 
دبئی کا موبائل نمبر       Dubai mobile Number 
انڈیا کا موبائل نمبر        Indian Mobile Number 
ویزا کی تفصیل (ریسیڈینٹ ویزا یا وزٹ ویزا)     Visa status (Visit visa or residential visa)
واپس وطن جانے کی  وجہ     Reason for travel    

Share this post

Loading...