انہوں نے پولیس کو حالات پر قابو پانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جہاں جہاں بھی پولیس چوکی قائم کیے گئے ہیں وہاں سواریوں کی سخت جانچ کے بعد ہی وہاں سے جانے دیا جائے اور جانچ سے بچتے ہوئے جو لوگ فرار ہونے کی کوشش کریں ان کے خلاف گولی چلادی جائے۔آئی جی پی نے اپنی ہدایات کے دوران پولیس اہلکاروں کو بھی یہ بھی حکم دیا کہ وہ قانو ن کے حدود میں رہتے ہوئے ہتھیاروں کا استعمال کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ قا نون کی پاسداری ہمارا اولین فرض ہے ،اس لئے ہما را کو ئی عمل قا نون کے خلاف نہیں ہو نا چا ہئے،، پو لیس ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق مزید26 چیک پوسٹ بنا ئے گئے ہیں جہاں سے گذر نے والی ہر گا ڑی پر پو لیس کی کڑی نظر رہے گی اور ذرا سا شک وشبہ ہو نے پر اس گاڑی اور گاڑی کے اندر مو جود تمام لوگوں کی پو ری طرح سے چھان بین کی جا ئے ، ملحوظ رہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیے گئے حملہ میں شدید زخمی آر ایس ایس کارکن شرتھ نے کل اسپتال میں دم توڑدیا تھا جس کی لاش اس کے گھر منتقلی کے دوران ہجوم نے کئی گاڑیوں پر پتھراؤ کرتے ہوئے نقصان پہنچایا تھا جس کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے قریب بیس افراد کو حراست میں لیاتھا۔ پو لیس اس معا ملہ میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Share this post
