طالبہ کی بہادری کو سلام : منڈیا ضلع کی مسکان نے جئے شری رام کے درمیان لگایا اللہ اکبر کا نعرہ

karnataka hijab row, karanataka, bagalkot, hijab row in udupi and kundapura, madya muskaan,

منڈیا 08؍ فروری 2022(فکروخبرنیوز) منڈیا ضلع میں ایک حجاب پہنی کالج کی طالبہ کو پی ای ایس کالج میں سینکڑوں طلبہ کے غصے کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ حجاب پہنے طالب علم کو دیکھتے ہی طلباء نے جئے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔ اس سے ناراض ہو کر نوجوان خاتون نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔ اس سے ہجوم مزید غصے میں آ گیا اور 'جئے شری رام' کا نعرہ زیادہ زور سے لگاتے ہوئے اور طالبہ کا پیچھا کرنے لگا۔

طالبہ نے این ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ہجوم نے ان کا پیچھا کیا تو اس وقت کالج کے اساتذہ اور پرنسپال نے اسے تحفظ فراہم کیا اور بھیڑ سے بچایا ، اس نے بتایا کہ حجاب کا ان کا حق ہے اور ا س حق کے ساتھ وہ تعلیم حاصل کرتی رہیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہجوم میں ملوث افراد میں کالج سے وابستہ صرف فیصد تھے اور بقیہ سب باہر سے آئے ہوئے تھے۔

Share this post

Loading...