منڈیا :25؍نومبر2018(فکروخبرنیوز) منڈیا کے گنگن ہلی علاقہ میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک نوجوان اپنے ہی باپ کا سرکاٹ ڈالا اور کٹا سرلے کر پولس تھانہ پہونچ گیا ،یہ سنسنی خیز واردات منڈیا کے ککیری نامی علاقہ کے گنگن ہلی میں پیش آئی ہے ، تفصیلات کے مطابق دینانند (20) کا باپ منجو نائیک شراب کا عادی شخص تھا جو ہر رات شراب کے نشہ میں گھر پہنچ کر نشہ میں ہنگامہ کھڑا کر دیتا ، بیٹا باپ کی ان حرکتوں سے کافی پریشان تھا لیکن اس معاملہ کے حل کے لئے اس نے جو راہ اختیار کی وہ دل دہلا دینے والی اور رونگٹے کھڑا کر دینے والی ہے ،
رپورٹ کے مطابق اس نے سب سے پہلے اپنے باپ کے ہاتھ پیر باندھ دئے اور پھر دھاری دار ہتھیار سے باپ کا سر کاٹ ڈالا جس کے بعد اس نے ایک تولیہ میں اس کا سر لپیٹا اور اسے لے کر د و کلو میٹر پید ل سفر کر کیکیری پولس تھانہ پہونچا جہاں اس نے خود کو پولس کے حوالہ کر دیا ، پولس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ،
Share this post
