منڈیا 23/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) ٹیمپو اور ٹاٹا سوموکے درمیان ضلع کے ناگامنگلا میں پیش آئے سڑک حادثات میں آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ ٹاٹا سومو ناگا منگلا سے بیلور جارہی تھی اس درمیان ٹیمپو سے ٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹاٹا سومو کا اگلا حصہ ٹیمپو میں گھس گیا۔ مہلوکین کی شناخت برق شریف (50) طاہر (30) نوشاد (45) حسین تاج (50) محبوب جان (25) شاہدہ (50) مقصود (25) اور اکبر علی (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ان تمام کا تعلق ناگا منگلا سے بتایا جارہا ہے۔ مہلوکین الفلاح مائنارٹیس کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائیٹی کے ممبران ہیں جو ایک پارٹی میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ حادثہ کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے اہم شاہراہ 75میں ٹرافک نظام میں خلل رہا۔ پولیس کی مداخلت کے بعد ٹرافک ایک طرف سے کھول دیا گیا۔ حادثہ کی وجہ سے پورے علاقہ میں غم کا ماحول ہے۔
Share this post
