منڈیا 12؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد انتخابی ضابطۂ اخلاق نافذ ہوگیا ہے اور اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کرنے میں دریغ نہیں کررہے ہیں۔ منگلوروسے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں پر سڑکوں کے کنارے لگے ہولڈنگس ہٹادئیے گئے ہیں اور حالات پر الیکشن کمیشن کمیٹی گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ اس دوران کوئی بھی سیاسی پارٹی اپنے مقاصد کے لیے ان چیزوں کو استعمال نہ کریں جو اس دائرہ میں نہیں آتیں ہیں یا بلااجازت جن کام کے کرنے کے امکانات ہیں۔ انتخابات کے مواقع پر نجومیوں سے رابطہ کیے جاتے ہیں اور ان سے ملاقات کرکے سوالات کیے جاتے ہیں۔ منڈیا میں ایک ایسے ہی ایک کاہن کی جانب سے سڑک کے کنارے کھڑے کیے گئے ایک بورڈ پر لگے ہاتھ کے نشان کو الیکشن کمیٹی کے افراد نے ایک اخبار چسپا کردیا ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اخبار چسپاں کرنے والوں نے اسے پارٹی کانشان سمجھتے ہوئے ایسا کام کیا ہے۔کمیشن ان پروگراموں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو مختلف جگہوں پر منعقد کیے جارہے ہیں ، اسی طرح عبادت گاہوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کوئی بھی سیاسی پارٹی اس کا غلط استعمال نہ کریں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں 11اپریل سے انتخابات کا اعلان کیا ہے جو سات مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا اور 23مئی کو اس کے نتائج کا اعلان ہوگا۔ کرناٹک میں انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے ۔ پہلا مرحلہ 18اپریل کو اور دوسرا23مئی کو ہونے والا ہے۔
Share this post
