منڈیا :24؍نومبر2018(فکروخبرنیوز)مسافروں سے بھری بس نہر میں جا گری، پورے علاقے میں چیخ و پکار مچی ہوئی ہے۔ حادثے میں کئی بچوں کی بھی موت ہوئی ہے۔
کرناٹک کے منڈیا ضلع سے گزر رہی ایک نجی بس اچانک نہر میں جا گری۔ اس حادثہ میں بس میں سوار 20 مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ دیگر کئی مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولس رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ آج صبح ۱۱:۳۰ بجے پانڈو پورا میں پیش آیا
منڈیا پولس تھانہ کے افسر کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی لاپرواہی سے حادثہ پیش آیا ہے
خیال رہے کہ بس پر ۳۰ مسافر سوار تھے جس میں ایک بڑی تعداد اسکول کے طلباء کی تھی ،
ضلع انتظامیہ سمیت مقامی لوگوں کے تعاون سے لاشوں کا نکالنے کا عمل جاری ہے
حادثہ پرسی ایم کمار سوامی نے گہرے رنج کااظہار کرتے ہوئے ضلع اتظامیہ حکام اور انچارج وزیر سی ایس پتوراجو کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کریں.
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Share this post
