سعودی سے لوٹا نوجوان سڑک حادثہ میں جاں بحق
منجیشور 06؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گھر لوٹ رہے نوجوان کے سنگین سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے کی واردات اپلا کے قریب کل رات پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرزاق (34) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو پچھلے کئی سالوں سے سعودی عربیہ میں ملازمت کیا کرتا تھا۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کی کار مخالف سمت سے آرہی ایک کار سے ٹکراگئی جس سے دونوں کار کے ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک کار عبدالرزاق چلا رہا تھا جبکہ مخالف سمت سے آرہی کار ایک کسٹم افسر چلارہا تھا جس کی شناخت ویپن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ موقعۂ واردات پر موجود لوگوں نے دونوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں عبدالرزاق نے اپنی آخری سانس لی جبکہ ویپن نامی شخص منگلور کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ منجیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سولہ سالہ نوجوان ڈوب کر ہلاک
بنگلور 06؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) ایچ اے ایل پولیس تھانہ حدودکے چناپنا ہلی تالاب میں ایک سولہ سالہ نوجوان کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ پولیس نے نوجوان کی شناخت سنیل مقیم چناپنا ہلی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ڈیڈانا کنڈی نامی ہائی اسکول کا طالب علم ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنیل اپنے چھ دیگر دوستوں کے ساتھ تیرا کے لیے گیا ہوا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ اس دوران سنیل ڈوبنے لگا۔ دوستوں نے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے وہاں سے گذرنے والوں سے مدد کی درخواست کی لیکن تب تک سنیل ڈوب چکا تھا۔ تقریباً پانچ گھنٹے تلاشی کے بعد ایچ اے ایل پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ لاش کو بازیافت کرنے میں کامیاب رہی ۔
چھ سالہ لڑکے کی اغوائی کی کوشش : نوجوان کو عوام کا گھونسہ
کنداپور: 06؍مارچ (فکروخبر نیوز)چھ سالہ لڑکے کی اغوائی کی کوشش کرنے کے الزام میں مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے اس کی جم کر پٹائی کئے جانے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا ،بتایا جا رہا ہے کہ ایک چھ سالہ لڑکا شری کنتیشورا مندر کے قریب اپنے گھر کے باہر ہی سائیکل سواری کر رہا تھا ،اسی موقع کا فائدہ اٹھا کر نوجوان نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی، تبھی لڑکے نے چالاکی دکھاتے ہوئے اسے اس بات سے آگاہ کیا کہ وہ کیمرہ کی نظر میں ہے ،اس بات سے وہ خوفزدہ ہو گیا ، اسی وقت لڑکا زور وں سے چلانے لگا ،لڑکے کی چیخ سن کر مقامی لوگوں کا ایک ہجوم سا جمع ہوگیا، اورنوجوان کی حرکت سے مشتعل عوام نے پہلے تو اس کی جم کر دھلائی کی، اس کے بعد اس کے خلاف تھانہ میں شکایت درج کرادی ،ملزم کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ پیشہ سے مزدور ہے ،اور قریب ہی ایک مندر کے تعمیراتی کام میں ملازمت کر رہا تھا
موٹر سائیکل چور پولس کی حراست میں
منگلور:06؍مارچ (فکروخبر نیوز) بائیک چوری کے الزام میں سٹی کرائم برانچ پولس کی جانب سے ایک نوجوان کو فلنیر روڈ سے گرفتار کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ،گرفتاشدہ شخص کی شناخت ذاکر حسین عرف جیکی ساکن بولیر بنٹوال کے طور پر کی گئی ہے،بتایا جا رہا ہے کہ ابراہیم نامی شخص نے ۲مارچ بائیک اپنے ایک دوست کے گھر کے باہر کھڑی کی تھی ،لیکن اسی رات وہاں سے بائیک غائب ہونے پر اس نے کوناجیے پولس تھانہ میں اس معاملہ کی شکایت درج کرائی ،اتوار کے روز سی سی بی انسپکٹر سنیل نائیک نے جب ایک نوجوان کواسی گاڑی پر سوار دیکھاتو اس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولس نے اسے حراست میں لیتے ہوئے بائیک کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا ،اس کے بعدملزم کو کو کوناجے پولس کے حوالہ کیا گیا ہے
Share this post
