ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقہ میں کثیر تعداد میں ہندو اور مسلمانوں کی آبادی ہے جن کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کے لیے اس طرح کا کھیل کھیلا گیا ہے۔ پولیس نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابھی تک کسی بھی ملزم کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
سڑ ک حادثات کی دو مختلف وارداتیں :تین افراد ہلاک ، پانچ افراد شدید زخمی
بنگلور 07؍ نومبر (فکروخبرنیوز) تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کی تیز رفتار کار بائک سے ٹکرانے کی وجہ سے بائک پر سوار دودھ فروش کے موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہونے کی واردات شمالی بنگلور میں پیش آئی ہے۔مہلوک دودھ فروش کی شناخت ویلو سوامی مقیم ہیگڑے نگر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کیوین موزیبا (21) نشہ میں دھت کار چلا رہا تھا کہ اس کی بے قابو کار مذکورہ شخص کی بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے دودھ فروش ویلو سوامی نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا ۔پولیس نے کیون موزیبا کے خون کی جانچ کرنے کے بعد کہا ہے کہ اس کی خون میں 283 ایم جی نشہ پایا گیا ۔ مذکورہ طالب علم کو پرپنا آگرہا سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مذکورہ سڑک حادثہ صبح کے ساڑھے پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب ویلو سوامی اپنے ٹی وی ایس ایکس ایل پر دودھ فروش کرنے کے لیے جارہا تھا۔ بتایا جارہاہے کہ کار پر تین افراد سوار تھے جنہیں بھیڑ نے زدوکوب کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق کار پر سوار تینوں اشخاص کوشیس گروپ آف انسٹی ٹیوشن میں بی سی اے کے طالب علم ہیں۔ پولیس اب طالب علموں کی ویزا کے سلسلہ میں بھی تفتیش کررہی ہے۔ دوسرا سڑک حادثہ اپنا انگڈی کے بیدرولی میں پیش آیا جہاں ایک کار نے بائک کو کچلنے کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔مہلوک افراد کی شناخت اکشتا (25) اور اس کے بھائی شیوا نندا(19) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق دونوں بھائی گولی ہوٹو میں واقع ایک رشتہ دار کے یہاں جارہے تھے تو ویگن آرکار بائک سے ٹکراگئی جس سے وہ دونوں موقعۂ واردات پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ کار پر سوار شیوایا ، کمالما ، ہرش اور سباشری اور شیوا منگلا مقیم ہاسن کو سخت چوٹیں پہنچی ہیں جنہیں ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Share this post
