ذرائع کے مطابق یہ خاندان اسلام کا تعارف پیش کرنے والی ریاست کی مشہور جماعت توحیدسے ان کا ربط تھا جنہوں نے ان کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ اس دوران ہندوتوا گروہوں کی جانب سے ان خاندانوں کو اسلام میں داخلہ سے روکنے کے لیے کئی کوششیں کی گئیں اور ان کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔ آخر کار جب ان کی کوششیں ناکام ہونے لگیں تو انہوں نے مل بیٹھ کو کوئی حل نکالنے کی بھی کوشش کی لیکن سب پر پانی پھر گیا۔ ملحوظ رہے کہ گذشتہ سال ہریانہ کے ہسار ضلع کے ایک سو خاندانوں نے اسلام قبول کیا تھا۔
خطرناک سڑک حادثہ میں چارسالہ بچی جاں بحق دس زخمی
کاسرگوڈ : 27؍ جولائی (فکروخبرنیوز) کار اور رکشہ کے درمیان تصادم میں ایک چار سالہ لڑکی کے جاں بحق اور دس سے زائدافراد کے زخمی ہونے کی واردات بنڈیود میں نیشنل ہائی وے پر واقع ہونے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے مہلوک کی شناخت فاطمہ نہال کی حیثیت سے کی گئی ہے بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بندیود سے اپّلا جارہی ایک کارنے مخالف سمت سے آرہے ایک آٹو رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں پیچھے سے آرہی ایک اور کار اور رکشہ کے درمیان تصادم پیش اایا،اس حادثہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو منگلور ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ،نہال جو کہ حادثہ میں زخمی ہو گئی تھی اسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹر کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے باوجوداسے بچایا نہیں جا سکا ،اسی ہسپتال میں اس نے اپنی آخری سانس لی بتایا جارہا ہے کہ کہ اس حادثہ کی وجہ سے کافی دیر تک ٹرافک کانظام متاثر رہا پولس نے پہنچ کر حالات قابو میں کرلئے
Share this post
