منیجر کے جعلی دستخط سے بنک سے لاکھوں روپئے کی رقم نکالی گئی

بنگلورو 17/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز/ ذرائع)  آر ایم سی یارڈ پولیس نے ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے ریجنل منیجر کے جعلی دستخط کرکے چار لاکھ پچاس ہزار کی رقم لوٹنے والے کمپنی کے ملاز م اڑیسہ کے رہنے والے پیابھاس مشرا کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس جعلسازی میں اس کا ساتھ دینے والے ایک اور ملازم کی تلاش جاری ہے جو فرار ہوچکا ہے۔ ڈی سی پی ششی کمار نے بتایا کہ سگم پریواہی ٹرانسپورٹ کمپنی کی یشونت پور کنٹیروا اسٹیڈیم سے قریب واقع اس کمپنی کے دفتر میں پیا بھاس مشرا کیشیئر کا کام کرتا تھا جبکہ یوگیش تیواری اس دفتر کے منیجر کے عہدہ پر فائز تھا۔ کمپنی کو آنے والے چیک بینک میں جمع کرنے اور رقم ڈرا کرنے کا اختیار گووندراج اور یوگیش تیواری کو دیا گیا تھا۔ کمپنی کا حساب چیک کرنے کے دوران چار لاکھ تیس ہزار کی رقم کا چیک کسی کے ڈرا کرنے کا پتہ چلنے پر کیس درج کیا گیا۔ 

Share this post

Loading...