منگلورو میں اردو مشاعرے کا انعقاد ، عزیز الدین عزیز بلگامی ، ڈاکٹرمحمد حنیف شباب ، مولوی سید احمد سالک اور دیگر نے پیش کیا اپنا کلام

منگلورو:25؍نومبر2023 (فکروخبرنیوز) اردو زبان، ادب اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے انجمن ترقی اردو کی جانب سے کل بروز جمعہ شہر کے ٹاؤن ہال میں اردو محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا۔

شہر میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی صدارت ایک ممتاز NRI تاجر اور CHS گروپ دبئی کے بانی صدر ناصر سید نے کی۔

حصہ لینے والے شعراء میں بنگلورو سے عزیزالدین عزیز بیلگامی، بھٹکل سے ڈاکٹر محمد حنیف شباب، اور سید احمد سالک، ممبئی سے سراج شولاپوری، شیموگا سے رحمت اللہ رحمت، گنگولی سے اسامہ قاضی اسد کرناٹکی، اور منگلورو سے عبدالسلام مدنی شامل تھے۔

ظہیر احمد فنا نے پروگرام نظامت کی اور اپنی شاعری پیش کی۔

اس تقریب میں کارکلا کے مولانا آزاد ماڈل اسکول میں ٹاپ کرنے والے طلباء کے ساتھ ساتھ اسکول کے مختلف مضامین کے ٹاپرز کے لیے ناصر سید کی جانب انعامات کی تقسیم کی گئی ۔ اسکول کے دو اساتذہ کو بھی ان کی خدمات پر خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

جنوبی کنیرا اور اُڈپی اضلاع کے زیر اہتمام اردو تقریری اور اردو مضمون نویسی کے مقابلوں میں ممتاز نمبرات حاصل کرنے والوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

پروگرام کا آغاز محمد انیس کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد محمد بن تجمل نے حمد پیش کی۔ ماسٹر حنیف نے مہمانوں اور حاضرین ک استقبال کیا۔

پروگرام کے آخر میں شعراء کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

Share this post

Loading...