منگلور: بھٹکل سے تعلق رکھنے والے شخص کے گھر میں لگی آگ ، خاتون جاں بحق

مینگلور 28 نومبر 2023 (فکر و خبر نیوز) یہاں کے اٹاور میں واقع ایک 17 منزلہ عمارت کی بارویں منزل کے ایک فلیٹ میں اچانک اگ لگنے سے بھٹکل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی ہے جن کی شناخت ڈاکٹر عبداللہ کولا صاحب کی زوجہ زرینہ 57 کی حیثیت سے کر لی گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ایک ہفتے قبل ہی یہ علاج کے لیے دبئی سے مینگلور پہنچی تھی جہاں کے ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا اور دو روز قبل ہی اپنے داماد شایان دامودی کے فلیٹ میں منتقل ہوئی تھی۔
کل رات ان کی فلیٹ کے ہال میں اچانک اگ لگنے سے پورا فلیٹ دھویں سے بھر گیا اور سانس لینا مشکل ہو گیا اس بیچ فلیٹ میں مقیم مرحومہ کی دو بیٹیوں میں سے ایک نے باہر کے افراد سے رابطہ کیا اور وہاں سے نکلنے کی تدابیر کرنے لگی۔ اس بیج کچھ احباب نے باہر سے دروازہ کھولا اور فلیٹ میں پھنسے افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔کہا جا رہا ہے کہ جب تک فلیٹ میں پھنسے تمام افراد کو نکالنے کی کوشش کی جاتی اس وقت تک مرحومہ کی موت واقع ہو چکی تھی۔
اگ لگنے کی وجوہات کا ابھی مکمل طور پر پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ تحقیقات جاری ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

Share this post

Loading...