چامراج نگر:03؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملک بھر میں گھریلو تنازعات کی وجہ سے خود کشی کے معاملے آئے دن پیش آرہے ہیں۔ میسورو شہر کے ضلع چھماراج نگر میں ایک شخص نے گھریلو تنازع کی وجہ سے موبائل ٹاور سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔
اس حادثے کے بعد سے وینکیا بھون علاقے میں صورت حال سنجیدہ ہو گئے ہیں۔اس شخص کو کچھ گاوں والوں نے ٹاور پر چھڑتے ہوتے دیکھا تھا اور پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔مقامی پولیس اس بات کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس اس شخص کو بچانے میں کامیاب رہی۔
غور طلب ہے کہ پولس کو اسے نیچے اتارنے کے لئے قریب دیڑھ گھنٹے تک جد جہد کرنی پڑی
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی رواں برس اگست کے ماہ میں ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں ایک نوجوان نے موبائل ٹاور پر چڑھ کر جان دینے کی کوشش کی تھی۔ یہ شخص کے پاس ڈرگس خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔
Share this post
