لندن میں واقع رابندر ناتھ ٹیگور کے مکان کو ممتا بنرجی خریدنے کی خواہش مند

ملاقات میں شامل ایک شخص نے کہا کہ ممتا بنرجی نے اس مکان کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکان تاریخی ہے اس لیے اس کو میموریل بنایا جاسکتا ہے۔چند سال قبل اس مکان کی قیمت 2.7ملین پونڈ تھا ۔2015میں بھی لندن دورے کے دوران ممتابنرجی نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا ۔رابندر ناتھ ٹیگور اس مکان میں رہ کر اپنی کتابوں و تخلیقات کا انگریزی میں ترجمہ کیا تھا اور انگریزی مصنفین سے ملاقات کی تھی ۔اسی ترجمہ کی کی بدولت 1913میں رابندر ناتھ ٹیگور کو نوبل انعام سے نوازا گیا تھا ۔

Share this post

Loading...