معمولی مسئلہ کو لے کر بیٹے نے والد پر جان لیوا حملہ کردیا (مزید ساحلی خبریں)

جب پانڈورنگا گھر پہنچا اور ٹیبل کوگھر میں نہ پاکر اپنے بیٹے سے چند سوالات کیے ۔ اس دوران والد اور بیٹے کے درمیان ہوئے جھگڑے میں بیٹے نے خنجر سے اپنے والد پر حملہ کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ پانڈورنگا کا ہاتھ شدید زخمی ہوگیا ہے اور اسے کارکلا کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ 


گنگولی : مچھلی شکار کے دوران ندی میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک 

کنداپور 08؍جون (فکروخبرنیوز) مچھلی شکار کے دوران ایک شخص کے ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات گنگولی میں کل دوپہر پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت راجیش کھاروی (36) مقیم بھٹکل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اپنے بہن کے یہاں رہا کرتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص نے ندی میں جب جال پھینکا توجال ندی کے تہہ میں پھنس گیا اور اسی کو نکالنے کے دوران وہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ گنگولی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


برہماور میں فوڈ اورسول ڈپارٹمنٹ کے افسران نے مارا چھاپہ 

3,229 لیٹر مٹی کا تیل برآمد 

اڈپی 08؍ جون (فکروخبرنیوز) فوڈ اور سیول ڈپارٹمنٹ کے افسران کی جانب سے ویسٹ کاسٹ کیمیکل فیکٹری میں کی گئی چھاپہ مار کارروائی میں عام عوام کو تقسیم کیے جانے والا 3,229 لیٹر مٹی کا تیل ضبط کرلیا گیا۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق برہماور تحصیلدار کو جب اس بات کی اطلاع ملی مٹی کے تیل میں کیمیکل ملا کر اس کو سفید کرکے بازار کی قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔ تحصیلدار نے فوڈ اور سیول سپلائی ڈائیریکٹر کو چھاپہ مار کارروائی کرنے کا حکم دیاتو برہماور ویسٹ کاسٹ کیمیکل فیکٹری میں کی گئی چھاپہ ماری کارروائی میں 3,229لیٹر مٹی کا تیل ضبط کے گیا ہے ۔ اس کے علاوہ افسران نے مٹی کا تیل کارنگ سفید کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے مختلف کیمیکل اور گوند کی بوتلیں بھی ضبط کرلی ہیں۔ ضبط شدہ مٹی کے تیل کی مالیت 1.28لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔ 


بینک کو نقلی سونے سے دیا دھوکہ : تین افراد پولیس حراست میں 

جعلی سونا رکھ کر قریب 3.78کروڑ روپئے بینک سے حاصل کئے گئے 

کاسرگوڈ 08؍ جون (فکروخبرنیوز) جعلی سونا رکھ کر قرض لیے جانے کے معاملہ میں تین افراد کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیتے ہوئے دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اس معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد متعلقہ بینک کے دوشاخوں کے منیجرس کو بھی برطرف کیا گیا ہے۔گرفتار شدہ افراد کی شناخت بینک کا عملہ میں ستھیا پلان (45) جیا راجن (45) کے اے عبدالمجید (29) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ ودیا نگر برانچ کے مینیجر سنتوش اور نیا مارا مولے برانچ کے مینیجر وجیش کو ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیامارا مولے برانچ میں 3.56کروڑ روپئے اور ودیا نگر برانچ سے 22.25لاکھ روپئے جعلی سونا رکھ کر حاصل کئے گئے تھے۔ مذکورہ دھوکہ دہی کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ماجد نامی شخص کی جانب سے سات لاکھ روپئے قرض لینے کے لیے جمع کیے جانے والا سونا جعلی نکلا ۔ تحقیقات کے دوران اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ اسی کے دیگر دوستوں کی جانب سے بھی قریب 50لاکھ روپئے جعلی سونا جمع کر بینک سے لیا جاچکا ہے۔ اب تک کی جانے والی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پچاس لوگوں نے جعلی سونا رکھ کر بینک سے قرضہ وصول چکے ہیں جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ تحقیقات میں بینک کے ملازمین اور اس کی دو شاخوں کے مینیجرس کا ہاتھ ہونے کی وجہ سے پولیس نے تین افرادکو حراست میں لیا ہے۔مزید تحقیقات جار ی ہیں۔ 

Share this post

Loading...