اڈپی 30 اپریل 2024: یہاں کے ملپے ساحل سمندر پر لائف گارڈ کو اس وقت کوشش کرنی پڑی جب سمندر میں تیراکی کررہا بارہ سالہ لڑکا ڈوبنے سے بال بال بچ گیا۔ لڑکے کا تعلق چکبالاپور سے بتایا جارہا ہے۔
ڈیوٹی پر موجود لائف گارڈز نے شریاس کو ڈوبتے اور مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے جیٹ سکی گاڑی نکالی اور جائے حادثہ پر پہنچ کر لڑکے کو اس پر سوار کرلیا۔
اس لڑکے کو بعد میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج کیا گیا اور چند گھنٹوں میں اسے فارغ کر دیا گیا۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاندان اپنے آبائی شہر کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
لائف گارڈز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے انتباہی سائن بورڈز لگانے کے باوجود سیاح سمندر میں تیراکی کرنے اتر جاتے ہیں اوروہ اس کے انجام سے بے خبر ہوتے ہیں۔
Share this post
