اڈپی 08/ جون 2019(فکروخبر نیوز /ذرائع) ملپے میں واقع ماہی گیری کی بندرگاہ کے علاقہ میں جمعہ کی علی الصبح چند نقاب پوش افرا پر مشتمل ایک ٹولی نے فرنگی پیٹھ سے تعلق رکھنے والے ریاض نامی مچھلی کے تاجر پر تلواروں سے قاتلانہ حملہ کردیا جس کی وجہ سے شدید زخمی ریاض کو منیپال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ مچھلی کے کاروبار کے سلسلہ میں ریاض ملپے فشنگ پورٹ پر صبح وقت پر پہنچاتھا، اس کے ساتھ دیگر تین ساتھی اور بھی تھے۔ بندرگاہ کے علاقہ میں پہنچے اس کے ساتھ مچھلیوں کی خریدوفروخت کے لیے گاڑی سے باہر نکل گئے جبکہ ریاض اپنی گاڑی میں ہی سوتا رہا، تھوڑی دیر کے بعد منگورو سے ہی اس کی گاڑی کا پیچھا کررہے شرپسندوں کی ایک ٹولی نے ریاض پر قاتلانہ حملہ کردیا جس سے اسکی ایک انگلی کٹ گئی، گلے ہاتھ اور پیروں پر تلواروں کے گہرے زحم آئے ہیں۔ ریاض فرنگی پیٹھ گرام پنچایت کا رکن بھی ہے۔ ابھی تک اس قاتلانہ حملے کی وجوہات کاپتہ نہیں چلا ہے۔
Share this post
