منگلورو 25؍ دسمبر 2018(فکروخبرنیوز) پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی ملپے سے تعلق رکھنے والی سورنا تری بوجھا کشتی کو ڈھونڈنے کے لیے نیوی اور انڈین کوسٹ گارڈ نے اپنا آپریشن شروع کردیا ہے۔اطلاع کے مطابق اس سلسلہ میں منگلورو اور گوا کے کوسٹ گارڈ سے تعلق رکھنے والی کشتیاں اور ایر کرافٹ اپنی پوری کوشش کررہا ہے۔ سورنا تریبھوجا نامی یہ کشتی کے بارے میں 23دسمبر کو بارہ بجکر پانچ منٹ پر گوسٹ گارڈ کو اس کی گمشدگی کی خبر دی گئی جس کی تصدیق ڈی آئی ایس ایس ڈیسلوا کمانڈر آف گوسٹ گارڈ نے کی ہے۔ 23دسمبر کو سٹ گارڈ ڈورینٹر نے تین گھنٹے سرچ آپریشن میں حصہ لیا، اس کے علاوہ گوا اور کرناٹکا گوسٹ گارڈ کی دیگر کشتیاں بھی سرچ آپریشن میں حصہ لیے ہوئے ہیں اور انٹر سیپٹر کشتیاں بھی اس کا تعاون کررہی ہیں۔ خبروں کے مطابق مذکورہ کشتی 13دسمبر کی رات گیارہ بجے ملپے بندرگاہ سے روانہ ہوگئی تھی اور ان سے آخری مرتبہ 18دسمبر کو رابطہ ہوگیا تھا۔کہا جارہا ہے کہ وہ رتناگری اور گوا کے ساحل سے چالیس سے پچاس کلومیٹر دور وہ لاپتہ ہوگئی ہے۔ کشتی پرچندرا شیکھر (40) دامودر بڈانڈی یور (40) لکشمن کمٹہ (45) ستیش کمٹہ ، ہریش کمٹہ (28) رمیش کمٹہ (30) جوگیا (40) اور روی منکی (27) سوار ہیں۔
Share this post
