ملپے کی ایک کشتی مہاراشٹرا میں غرقاب ، سبھی ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل تک پہنچ گئے

 اڈپی 28 نومبر 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) مہارشٹرا کے ساحل کے قریب جمعہ 26 نومبر کو ماہی گیری کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار سات ماہی گیروں کو بچایا گیا۔'متھورا' نامی کشتی 17 نومبر کو میلپے بندرگاہ سے روانہ ہوگئی تھی۔ 26 نومبر کی سہ پہر اس نے سمندر میں ایک نامعلوم چیز کو ٹکر ماری جس کے بعد وہ ڈوبنے لگی۔ ماہی گیری کی ایک اور کشتی 'مہور' متھرا کے ماہی گیروں کو بچانے کے لئے آئی۔ڈوبتی کشتی کو بچانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن ناکام رہی۔ رات میں کشتی مکمل طور پر ڈوب گئی۔بچائے گئے ماہی گیروں کو بچانے والی کشتی کے ذریعے ملپے لایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ  حادثہ کی وجہ سے تقریباً 60 لاکھ کا نقصان ہواہے۔ 

Share this post

Loading...