منگلورو19 مئی 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ملپے کے سیٹیزن سرکل کے قریب ٹینکر آٹو رکشہ سے جاٹکرانے کی وجہ سے غیر ملکی سمیت تین افراد زخمی ہوگئی ہیں۔
زخمیوں میں گریگور ریکو (35) اور ان کی اہلیہ مارگوٹ کوئزنل (30) فرانس سے ہیں۔ آٹورکشا ڈرائیور پرجول نائکا بھی زخمی ہوا۔
جوڑے جو ایک شادی میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے تھے منی پال سے ملپے بیچ جا رہے تھے کہ پانی سپلائی کرنے والے ٹینکر نے آٹورکشا کو ٹکر مار دی۔
تینوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملپے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Share this post
