گلبرگہ:17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)قائد کانگریس پارلیمانی پارٹی ، امیدوار کانگریس حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے شہر گلبرگہ کے نواحی موضع مہاگاؤں میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سابق میں پارلیمینٹ میں اتر پردیش کے موجودہ چیف منسٹر یوگی آڈتیہ ناتھا کو جب وہ پارلیمینٹ کے رکن تھے وارننگ دی تھی کہ اپنی عمر کے اعتبار سے بات کریں اور سنبھل کر بات کریں ۔لیکن انھوں نے ان کی وارننگ پر توجہ نہیں دی ۔اب اسی طرح کی ان زبان اور بیان پر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پابندی عائد کردی ہے۔ ؤ72گھنٹوں کے لئے ان کی زبان و بیان پر پابندی عائد کردی ہے۔
Share this post
