کویت میں ملازمت کررہا کاروار کا ایک شخص پریشان ، اپنے مالک پر لگائے کئی الزامات (مزید ساحلی خبریں)

وائس اور ٹیکس میجیس کے ذریعہ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ 20؍ جنوری 2015کو ایک ایجنٹ سے ویزا حاصل کرکے کویت پہنچا اور جس نے اسے ایک شخص کے یہاں بحیثیتِ ڈرائیور مجھے ملازمت دی، ذرائع کے مطابق مہادیوا نائک نے ڈپٹی کمشنر سے اس کی شکایت کرتے ہوئے ونیش کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔ ونیش نے اپنے پیغام کے ذریعہ مالک پر الزام لگایا ہے کہ پہلے اسے 23,000 تنخواہ دینے کی بات کہی گئی تھی لیکن اب صرف 17,000روپئے دی جارہی ہے ۔ پانچ مہینے گذرنے کے بعد اس کے مالک نے دوسرا کام کرنے کے لیے کہا لیکن جب میں نے وہ کام کرنے سے انکار کیا تو اس نے زبردستی مجھے سے وہ کام کروایا۔ گردے کی شکایت کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پریشان ہے لیکن اس کا کوئی علاج نہیں کیا جارہا ہے اور زبردستی کام بھی کروایا جارہا ہے۔ اس نے مزید کہا ہے کہ مالک کی جانب سے اسے دن میں ایک ہی مرتبہ کھانا دیا جاتا ہے اور ایک معمولی سڑک حادثہ کی وجہ سے اس کے پاس سے 60,000روپئے وصول کیے گئے۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کے مالک نے ہندوستانی سفارتخانے سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کرنے پر اسے جیل میں بند کرنے دھمکی دی ہے ، ان ہی تکالیف سے گذرنے کی وجہ سے اس نے ضلع انتظامیہ سے وہاں سے چھٹکارا دلائے جائے کا مطالبہ کیا ہے۔ نائک نے اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایچ پرسنا سے گذشتہ منگل کو ملاقات کرنے کے بعد ونیش کی مدد کرنے کی بھی درخواست کی ہے جس پر پرسنا نے یقین دلایا ہے کہ ضلع انتظامیہ ہندوستانی سفارت خانہ سے رابطہ کرنے کے بعد اگلا قدم اٹھائے گی۔ 


بالیگا قتل معاملہ میں اہم ملزمین کو ملی ضمانت پر رشتہ دار برہم ،

سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکٹانے کا فیصلہ 

تحقیقات ابھی بھی مکمل نہیں ہوپائی ہے : پروفیسر نائک 

منگلور 27؍ نومبر2016(فکروخبرنیوز) آر ٹی آئی سرگرم کارکن ونائک بالیگا قتل معاملہ کے اہم ملزم کو ضمانت پر رہا کیے جانے کو لے کر رشتہ دار برہم ہیں۔اس کے گھر کے احاطہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پروفیسر نائک نے کہا کہ قتل معاملہ کے ملزمین ضمانت پر ہیں اور تحقیقات ابھی بھی مکمل نہیں ہوپائی ہے۔ اس واردات کو پیش آئے آٹھ ماہ بعد بھی معاملہ ابھی سلجھا نہیں ہے اور اس کے اہم ملزم نریش شونی سیاستدانوں کی مدد سے ضمانت پر رہا ہونے میں کامیاب رہا۔ ونایک بالیگا کے والد رام چندرا بالیگا نے ہائی کورٹ کی جانب سے اہم ملزم نریش شونی کو ملی ضمانت کے خلاف عرضی داخل کی ہے۔ اہلِ خانہ نے ہائی کورٹ میں نارکو ٹیسٹ کیے جانے کی درخواست رد کردینے کے بعد سپریم کورٹ میں بھی اس سلسلہ میں ایک درخواست دائر کردی ہے۔سپریم کورٹ کے وکیل روندرا ناتھ کامتھ نے کہا کہ تحقیقات مکمل نہ ہونے کے باوجود اہم ملزم نریش شونی کو ضمانت ملنے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکٹانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ ونایک بالیگا قتل کے اہم ملزم نریش شونی کو کرناٹکا ہائی کورٹ نے 15؍ ستمبر کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔ آر ٹی آئی سرگرم کارکن نریش شونی کو شہر میں کی جارہی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آر ٹی آئی داخل کرنے کی وجہ سے 21مارچ کو صبح پانچ بجے گھر سے مندر جانے کے دوران نامعلوم افراد نے قتل کردیاتھا۔ کہا جارہا ہے کہ ونایک نے وینکٹ رامانا مندر کے انتظامی امور میں ہورہی بد نظمی کے خلاف بھی آواز اٹھائی تھی۔ 


پولیس نے پندرہ گھنٹے کے اندر اغوا شدہ بچہ کو کیا برآمد 

بنگلور 27؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز)شہر میں مقیم گجرات کے تاجر کے چار سالہ اغوا شدہ بچہ کو پولیس پندرہ گھنٹے کے اندر برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے ہریش پٹیل کے بیٹے مایناک پٹیل کو آندھرا پردیش کے پلامانیر علاقہ سے برآمد کیا اور اس سلسلہ میں چار ملزمین کو حراست میں بھی لیا۔یاد رہے کہ نارایناای ٹیکنو اسکول کے چوتھی جماعت کے طالب علم مایناک اپنے دادا دہی یابھی کے ہمراہ کل صبح اسکول جارہا تھا ۔ اس دوران شرپسند کار پر سوار آئے اور دادا دہی یابھی کو دھکا دینے کے بعد بچہ کو اغوا کرلیا۔ بچہ کے دادا کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔ واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد فوری طور پر دہی یابھی نے اپنے اہلِ خانہ کو اس کی اطلاع کردی جس کے بعد اس کے چچا کی جانب سے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا تھا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج اور عینی شاہدین سے پوچھ تاچھ کے بعد ملزمین تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ 

Share this post

Loading...