مکتب جامعہ کارگیدے میں اساتذہ کے لئے تربیتی کانفرنس کا کامیاب انعقاد(مزید ساحلی خبریں)

اس موقع پر سوال و جوابات کا سیشن رکھا گیاتھا جس میں اساتذہ نے اپنے سوالات رکھے اور اس کے جوابات بھی دئے گئے ۔ مکتب جامعہ کارگیدے صدر مدرس مولانا قیس جوکاکو ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ دو گھنٹوں پر مشتمل اس محاضرہ کو دستاویزی شکل دے کر عام استفادہ کے لئے عنقریب پیش کیا جائے گا۔اساتذہ کے لئے ظہرانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

گانجہ نوشی کے الزام میں کئی نوجوان گرفتار

منگلور 15جنوری :2017(فکروخبرنیوز ) گانجہ نوشی کے الزام میں کئی نوجوانوں کو پولس کی جانب سے گرفتار کئے جانے کی خبرموصول ہوئی ہے ،۔ یہ کارروائی منگلوردیہی پولس تھانے حددو میں کی گئی ہے ، بتایاجارہاہے کہ بنٹوال کے ولاچل کالج کے قریب تین نوجوان گانچہ نوشی کررہے تھے کہ مصدقہ اطلاع پاکر پولس جائے حادثہ پر پہنچی اورنوجوانوں کو گرفتار کیا، ملزمین کی شناخت ششی کرن(19) مقیم کیلارائی ،نیرمارگا، پراتیکش (19) براتیکش مقیم باجل، اور امانیش (19) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، پولس نے حراست میں لینے کے بعد میڈیکل چیک اپ کے لئے بھیج کر معاملہ درج کرلیاہے۔ 

بنٹوال :ہائی کورٹ نے ناصر قتل کیس کے ملزمین کی ضمانت عرضی رد کردی 

بنٹوال 15جنوری :2017(فکروخبرنیوز )ملائی بیٹے کے ساجپامنور نامی علاقے سے تعلق رکھنے والے ناصر کے قتل کے ملزمین کی ضمانت عرضی ہائی کورٹ نے آج رد کرتے ہوئے تمام ملزمیں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سولہ جنور ی سے قبل عدالت میں حاضری دے کر خود کو قانون کے حوالے کردے۔ ملحوظ رہے کہ اپنے کام سے لوٹ رہے ناصر کا قتل گذشتہ سال سات ستمبر کو چار افراد پر مشتمل ایک گینگ نے کیا تھا، پتہ پوچھنے کے بہانے بلاوجہ سے ناصر کو قتل کردیا گیا ہے ، اس کے قتل کے الزام میں میں کرن پجاری، وجیت کمار، اور انیش عرف دھنو پوجاری کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا گیاتھا اور مقامی عدالت نے ان کو ضمانت پر رہا کردیا تھا، جبکہ ان کی ضمانت کو لے کر ناصر کے اہلِ خانہ نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس پر سنوائی کرتے ہوئے عدالت نے آج اس ضمانت عرضی کو رد کردی اور عدالت کے سامنے پیش کا حکمنامہ جاری کیا ۔ 

Share this post

Loading...