مكتب جامعہ کارگیدے کے طالب علم حفظ قرآن کی نعمت سے ہوئے مالا مال۔

استذہ نے طالب علم سمیت والدین کو پیش کی مبارکباد

بھٹکل : 09 مارچ 2020 ( فکر وخبر نیوز) آج بروز پیر مورخہ 13 رجب المرجب  مکتب جامعہ کارگدے کے طالب علم سید محی الدین ابن مولانا سید ابرار بافقیہ ندوی نے حافظ مولانا محمد سعود شنگیٹی ندوی کے پاس اپنا حفظ قرآن مکمل کرلیا ، اساتذہ نے حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہونے پر انھیں اوران کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے ۔۔
اس موقع پر حافظ ہونےوالے طالب علم کے اعزازمیں مختصر سی تقریب منعقد کی گئی جس میں مکتب جامعہ کے درجہ حفظ کے طلباء کے علاوہ حافظ ہونےوالے طالب علم کے سرپرستوں نے شرکت کی ۔۔۔
واضح رہے یہ پہلے طالب علم ہیں جنھوں نے حافظ مولانا محمد سعود ندوی کے پاس حفظ کلام کی تکمیل کی ۔۔۔
 مکتب کے اساتذہ نے ان کے استاد اور  ان کے سرپرستوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے اور دعاؤں سے نوازا ہے۔ 
اللہ تبارک وتعالی انکے سینے میں قرآن پاک تادم حیات باقی رکھے۔اورانکی یہ حفظ کی تکمیل دین ودنیاکے لئے باعث خیرہو۔آمین۔۔

حافظ سید محی الدین کے کلام پاک کے حفظ کرنے پر  ان کے استاد حافظ سعود شنگیٹی کے قلم سے دعائیہ اشعار ۔۔ 

نسبت قرآن تیری زیست کا عنوان ہو
اب متاع حق پہ نقد عمر بھی قربان ہو
فکر اس کی ہر قدم ہر دم ہے لازم اے عزیز
تیرا ہر قول و عمل آئینئہ قرآن ہو

Share this post

Loading...