بھٹکل : مدینہ کالونی میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے نئے مکتب کا افتتاح

jamia_islamia_bhatkal, bhatkal, maktab jamia islamia madeena colony


بھٹکل 29؍ ستمبر 2022(فکروخبرنیوز) آج بروز جمعرات جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے نئے مکتب کا افتتاح مدینہ کالونی میں واقع العین سوپر مارکیٹ کی پہلی منزل پر عمل میں آیا۔

 اس موقع پر ذمہ دارانِ جامعہ نے بانیان کی کوششوں اور کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کے اخلاص کا نتیجہ ہے کہ جامعہ اپنے مقاصد کی طرف پوری تندہی کے ساتھ گامزن ہے۔

مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی نے جامعہ کی تاریخ بیان کے کرتے ہوئے اس کے مختلف مراحل کا تذکرہ کیا۔

ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا طلحہ رکن الدین ندوی نے بانیان کا تذکرہ کرتے ہوئے آج جامعہ کی ترقی کو ان کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔

مولانا محمد الیاس صاحب نے کہا کہ یہاں پرفی الحال شعبۂ حفظ کا قیام عمل میں آرہا ہے اور آئندہ سال سے یہاں پر مکتب کا بھی قیام عمل میں آئے گا۔ مولانا نے کہا کہ آزاد نگر ، بھٹہ گاؤں اور مدینہ کالونی میں مکتب کا قیام کے سلسلہ میں کئی مدت سے غور کیا جارہا ہے ، الحمدللہ یہ خواب اب شرمندۂ تعبیر ہورہا ہے۔

ان کے علاوہ مولانا محمد صادق اکرمی ندوی ،  مولانا عبدالرب ندوی ، مولانا خواجہ معین الدین ندوی اور جناب ایس جے سید ہاشم صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Share this post

Loading...