بھٹکل 28/ جنوری 2020(فکروخبرنیوز) بروز پیر مورخہ یکم/جمادی الاخری 1441ھ مکتب جامعہ چوک بازار کے طالب علم عبداللہ ابن حسن خواجہ کاکا نے مولوی حافظ فواز صاحب مصباح ندوی کے پاس اپنا حفظ قرآن مکمل کرلیا ، حفظ قرآن کی دولت انھیں اوران کے والدین کو مبارک ہو ۔۔
اس موقعہ پر حافظ ہونےوالے طالب علم کے اعزازمیں مختصر سی تقریب منعقد کی گئی جس میں مکتب جامعہ چوک بازار کے طلباء کے علاوہ حافظ ہونےوالے طلباء کے سرپرست و اہل خانہ اور ناظم جامعہ جناب ماسٹر شفیع صاحب نے شرکت کی ۔۔۔
Share this post
