بنگلورو 15/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) پریسٹیج گلف ریسارٹ میں مقیم جے ڈی ایس کے اراکین ایچ ڈی کمارا سوامی نے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے یہ دلاسلہ دلایا کہ وہ بالکل پریشان ن ہوں۔ جے ڈی ایس کانگریس مخلوط حکومت کو بچالیا جائے گا۔ یہ مخلوط حکومت مضبوط ہے اور آپ کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لے تیار ہیں اور یہ کامیبابی ضرور ان کی ہی ہوگی۔ انہوں.نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جن وزراء نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے انہیں لبھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان حالات میں کسی کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ حکومت بچ جائے گی۔ جو اراکین اسمبلی ممبئی گئے ہوئے ہیں ان میں سے سات تا آٹھ اراکین اسمبلی کو بتایا گیا ہے، ان کے علاوہ دیگر اراکین اسمبلی کو بھی منانے کی کوشش جاری ہے۔ آپ تمام اراکین اسمبلی متحد رہیں اور ہمت سے کام لیں۔ کبھی حالت میں اب ان کی کی حکومت کو نقصان پہنچنے والا نہیں ہے۔
Share this post
