کیرالہ اوچیرا 16 /جنوری (فکروخبر نیوز) ریاست کیرالہ کے ضلع کولّم کے اوچیرا میں منعقد ہونے والے سہ روزہ عالمی سیمینار مجمع الامام الشافعی العالمی کے دوسرے دن مجمع امام الشافعی کو مزید فعال بنانے کے لیے پرانی کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے نئی کمیٹی تشکیل دینا طے پایا جس کے تحت نئے عزائم و جذبہ کے ساتھ عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں آیا ہے۔
اس انتخابی کاروائی کی نشست کی صدارت مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کر رہے تھے۔ اس نشست میں مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی نہایت فعال اور سرگرم شخصیت مفتی رفیق پورکر مدنی کو مجمع کا نیا صدر منتخب کیا گیا، جبکہ جنرل سکریٹری کے لیے بالاتفاق پھر ایک بار کرناٹک سے تعلق رکھنے والے فعال عالم دین مولانا عُبیداللہ ابوبکر ندوی کا انتخاب عمل میں آیا۔
جملہ عہدیداران کچھ اس طرح ہے:
صدر : مفتی رفیق پورکر صاحب مدنی
نائب صدر: مولانا محمد صادق صاحب (مہاراشٹرا)، مولانا عبدالشکور صاحب (کیرالہ)، مولانا عبداللہ مکّی (تمل ناڈو)، مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی (کرناٹک) ۔ ریاست آندھر/تلنگانہ سے اس عہدہ کے لئے مرکز امام الشافعی کی کمیٹی کو اختیار دیا گیا۔
جنرل سکریٹری: مولانا عُبیداللہ ابوبکر ندوی صاحب
سکریٹری: مولانا محمد انصار خطیب مدنی صاحب (کرناٹک)، مولانا طارق انور صاحب (کیرالہ)، قاضی حُسین ماہیمکر (مہاراشٹرا)، مولانا ابراہیم کاسفی (تمل ناڈو)۔ ریاست آندھر/تلنگانہ سے اس عہدہ کے لیے مرکز امام الشافعی کی کمیٹی کو اختیار دیا گیا۔
خازن: مفتی اسحاق صاحب تلوجہ اور معاون مفتی فرقان صاحب کلیان کا انتخاب عمل میں آیا۔
محاسب: ڈاکٹر عبدالحمید اطہر رکن الدین ندوی صاحب
میٹنگ میں بتایا گیا کہ جن اراکین کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے وہ ریاست کے اعتبار سے قائم مقام صدر ہونگے، اسی طرح جن کو سکریٹری منتخب کیا گیا ہے وہ بھی اپنی ریاست میں قائم مقام جنرل سکریٹری ہونگے۔
عہدیداران کے انتخاب کے ساتھ ساتھ نئی مجلس عاملہ کے لیے درج ذیل اراکین کا بھی انتخاب ہوا۔
،مولانا عبدالرب خطیبی ندوی صاحب بھٹکل،
مفتی اشفاق صاحب قاضی ممبی،
مفتي عمر بن ابوبکر الملاحي الحسيني حیدرآباد،
مولانا فیاض برمارے صاحب کرناٹک،
مولانا آصف صاحب ممبی،
مفتی محمد امین صاحب کیرالہ،
مفتی عادل صاحب رتناگیری،
قاضی صابر صاحب چپلون،
مولانا سعود صاحب بنگالی ندوی،
مفتی تنویر صاحب تلوجہ،
مولانا ریاض شافعی صاحب،
مفتی فرید ہرنیکر صاحب،
مولانا عبدالکریم ندوی صاحب،
مفتی عبدالرحیم صاحب کیرالہ،
مولانا شکیل ندوی صاحب منکوی۔
صدر و سکریٹری کو مزید چھ اراکین کے انتخاب کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس طرح نئی کمیٹی مجمع الامام الشافعی العالمی کی کل 40 اراکین پر مشتمل مجلس عاملہ کی ترتیب دی گئی۔
کمیٹی میں سرپرست اعلیٰ کے طور پر مولانا محمد رابع حسنی ندوی اور مولانا خالد ندوی برقرار رہیں گے۔ ان کے بعد ہر ریاست سے بھی سرپرستان کا انتخاب کیا گیا۔ جس کے مطابق کرناٹک سے مولانا محمد ایوب برماور ندوی صاحب، مہاراشٹرا سے شیخ الحدیث مولانا ابراہیم صاحب، کیرالہ سے مولانا عبدالصمد صاحب، تمل ناڈو سے مولانا علٰی حضرت صاحب اور تلنگانہ سے مولانا محمد نعیم صاحب
مجلس عاملہ کی اولین نشست 9 فروری مطابق 17 رجب بروز جمعرات کو مرکزی دفتر جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور (کرناٹک) میں رکھا جانا طئےپایا
Share this post
