گیس ٹینکر الٹ گئی ، گیس رساؤ کا خدشہ
پتور 19؍ نومبر (فکروخبرنیوز) تیز رفتار ٹینکر الٹ جانے کی وجہ سے دوافراد کے زخمی ہونے کی واردات اپناانگڈی کے قرب کے نیکلاڈی علاقے میں آج صبح پیش آئی ہے ۔ حادثہ کے بعد ٹینکرمیں موجود گیس رسنے کی وجہ سے حالات تشویشناک اور ہیبت ناک تھے مگر فائر بریگیڈ نے فوری موقع واردات پہنچ کر اس پر قابو پالیا اور ایک خالی ایم آی پی ایل ٹینکر میں گیس منتقل کرلیا گیا۔ مذکورہ اہم شاہراہ ٹرافک کے لیے بند کیا گیا ہے ۔
ماں کے قاتل نے خود ہی دے ڈالی سزا
پھانسی لے کر خود سوزی
کاسرگوڈ 19؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ماں کو زہر دے کر قتل کے الزام میں مقدمہ کا سامنا کررہا نوجوان کی جانب سے پھانسی لے کر خود کشی کرلیے جانے کی واردات کاسرگوڈ میں پیش آئی ہے ۔ نوجوان کی شناخت دھرمیندرا (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ایک ہوٹل میں ملازم تھا۔ نوجوان کی لاش اس کے رہائشی کمرے کے اوپر سے دریافت ہوئی ہے ۔ دھرمیندرا پر الزام ہے کہ اس نے 30؍ دسمبر 2012کو ماں کو زہر دے کر قتل کیا تھا ۔ بتایا جارہا کہ جس لڑکی سے مذکورہ لڑکے کامعاشقہ تھااس کو ماں نے تسلیم نہیں کیا ۔ جس کی وجہ سے اس نے ماں کو زہر دے کر قتل کردیا ۔ گرفتاری کے بعد ا س کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔کاسرگوڈ شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔
Share this post
