اس موقع پر تنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم کی جانب سے بلدیہ کے صدر اور نائب کے عہدوں کے لیے جن افراد کو منتخب کیا گیا ہے ماشاء اللہ دونوں تجربہ کار افراد ہیں اور امید ہے کہ وہ قوم کی خدمت کرکے دکھائیں گے۔ جنرل سکریٹر ی جناب محی الدین الطاف کھروری نے کہا کہ جناب مٹا صادق صاحب عہدے پر نہ ہونے کے باوجود لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اور ماشاء اللہ ان کا بڑا تعاون حاصل ہے۔ اب انہیں عہدے ملنے کے بعد امید ہے کہ وہ صحیح رخ پر کام کرکے دکھائیں گے۔ اس کے علاوہ نائب صدر کے لیے منتخب کردہ جناب کے ایم اشفاق صاحب کو کافی تجربہ ہے اور وہ بھی انشاء اللہ قوم وملت کی خدمت کریں گے۔ اس موقع پر منتخب کردہ نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوام کی امیدوں پر کھرے اترنے کے لیے ان کی صحیح خدمت کرنے کی بات کہی ۔ملحوظ رہے کہ 9ستمبر کو بلدیہ کے صدر اور نائب صدرکے لیے کونسلرس کے مابین انتخابات ہونے ہیں اور شہر کی بلدیہ کے 23کونسلرس میں 15تنظیم کے حمایت یافتہ ہیں جس سے مذکورہ دونوں افراد بلدیہ کے صدر اور نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد ہونا یقینی معلوم ہوتا ہے-
Share this post
