مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل  کی جانب سے این آر آئیز اور سیکینڈ ڈوز والے عام افراد کے لئے ویکسینیشن کیمپ

بھٹکل : 16اگست 2021(فکروخبرنیوز)مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق این آرآئیز اور سیکینڈ ڈوزوالے عام افراد کے لئے ۱۸ اگست ۲۰۲۱ بروز بدھ تنظیم ہال میں ویکسینیشن کمیپ کا انتظام کیا گیا ہے 

اس خصوصی کیمپ میں صبح 9.30 بجے سے شام پانچ بجے تک ویکسین کی ڈوز لگوائی جائے گی 

ریلیز کے مطابق جن این آر آئیز نے فرسٹ ڈوز نہیں لیا ہے  اور جن کا سیکینڈ ڈوز کے لئے 28 دن کا عرصہ پورا ہوا ہے وہ لوگ  اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل سے اپنے دستاویزات کی تصدیق verification کروانے کے بعد ویکسین لے سکیں گے

عام افراد میں سے جن لوگوں کا فرسٹ ڈوز کے بعد 84  دن کا وقفہ پورا ہو چکا ہے، وہ لوگ اس کیمپ میں اپنا سیکینڈ ڈوز لے سکیں گے.

مندرجہ بالا زمرے میں ویکسین لینے کے خواہشمند افراد سے گزارش کی جاتی ہے کہ:

1.  آج اور کل تنظیم دفتر میں آکر اپنا نام رجسٹر کرواتے ہوئے ٹوکن حاصل کریں.

2. این آر آئیز رجسٹریشن کے آتے وقت پاسپورٹ، ویزا اور اقامہ کی نقل کے علاوہ فرسٹ ڈوز ویکسینیشن کی سرٹیفکیٹ کی نقل بھی اپنے ساتھ ضرور لائیں

  اسسٹنٹ کمشنر سے توثیق کروانے کے لئے تنظیم کے انتظامی امور سیکریٹری جناب جیلانی شاہ بندری صاحب سے آپ رجوع کر سکتے ہیں.

 

                   میڈیا کو آرڈینیٹر

          مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل                                                           

Share this post

Loading...