مجلسِ اصلاح و تنظیم کی نئی انتظامیہ کا اہم فیصلہ: تنظیم ٹیمپو کا دوبارہ آغاز

محسوس ہوتا ہے کہ خبر کا اثر رہا اور شہر کی وہ عورتیں جو اس طرح کے پیسنجر رکشہ میں سوار ہوتے ہیں ، وہ اوردیگرجامعہ تک کے عوام سکون کا سانس لیں گے ،کیونکہ آج شہر کی مشہورومعروف سماجی تنظیم مجلس اصلاح و تنظیم کی نئی انتظامیہ نے ٹیمپو کا ازسرنو آغاز کردیا ہے ، تنظیم کے ذمہداران اور عہدیداران نے اسے آج ٹیمپو اسٹانڈ سلطانی محلے سے اس کو ہری جھنڈی دکھائی اور اس میں سوار ہوکر اس کا آغاز کردیا، اور اس موقع پر ذمہداران نے تنظیم ٹیمپو کی سہولیات فراہم نہ کرنے کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔ 
عوام کی ذمہ داری
بظاہر ٹیمپو سرویس کو روکنے کی وجہ عوام کی جانب اس کا استعمال خاطر خواہ نہ کرنا ہے ، نعمتوں کی ہم اگر ناشکری کریں گے تو پھر وہ نعمتیں چھین لی جاتی ہیں، عوام پر ضروری ہے کہ اس نعمت کی قدر کریں، اور سلطانی محلے سے لے کر جامعہ آباد کے قریبی علاقوں تک جانے والی اس سرویس کا بھرپور استعمال کریں، آنے جانے کا وقت معلوم کریں،مختلف علاقوں میں ٹیمپو اسٹاپ کی نشاندہی کی جائے، اگر عوام اس کا استعمال بھرپور کریں گے تو ممکن ہے ہمیں پھر وہ دن دیکھنے نہیں پڑیں گے جو گذشتہ سالوں میں ٹیمپو سرویس کے معطل ہونے کی وجہ سے دیکھنے پڑے، اس اقدام پر ادارہ فکروخبر خوشی کا اظہار کرتا ہے اور تنظیم اراکین و عہدیداران کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

Share this post

Loading...