مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری سمیت کئی ممبران نے لگوایا کوونا ویکسین کا ٹٰیکہ ، عوام سے بھی ویکسین لگوانے کی اپیل کی

بھٹکل : 27اپریل 2021(فکروخبرنیوز)مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی سمیت تنظیم کے کئی ممبران نے آج بھٹکل سرکاری اسپتال پہونچ کر کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی۔

    دنیا بھر میں پھیلی  کوروناوبا پر قابو پانے کے لئے ٹیکہ کاری کو انتہائی اہم قدم قراردیا جاتا ہے ،ہندوستان میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں آئی شدت کے بعد کوروناٹیکہ کاری مہم میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے، حال ہی میں حکومت نے ۱۸ سال سے زائد عمر والے افراد کو بھی کوروناٹیکہ لگانے کا اہل قراردیا ہے ،جبکہ ۴۵ سال سے عمر والے سبھی اہل افراد سے کوروناٹیکہ لگوانے کی اپیل کی جا رہی ہے ، ایسے میں بھٹکل سرکاری اسپتال میں بھی مفت کورونا ویکسین کی ٹیکہ لگوایا جا رہا ہے ، گزشتہ دنوں  صدر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل اور بلدیہ صدر نے بھی کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوایا تھا ۔اب مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی سمیت کئی ممبران نے بھی بھٹکل سرکاری اسپتال پہونچ کرکورونا کا پہلا ٹیکہ لگوایا ،

 ویکسین لگوانے کے بعد مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے میڈیا نمائندوں کے توسط سے اہلیان بھٹکل سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کی ، انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں ویکیسن کی اہمیت سے ہر کوئی واقف ہے ، اور خود ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ورکروں نے ٹیکہ لگواکر یہ واضح کیا ہے کہ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں ، انہوں نے بھٹکل کے سبھی عوام سے اپیل کی کہ ویکسین سے متعلق پھیلائی جا رہی افواہوں کا شکار نہ ہوں بلکہ پہلی فرصت میں آکر ویکسین لگوائیں ،اس موقع پر انہوں نے عوام سے کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کے لئے حکومت کی طرف سے دی گئی گائیڈلائن پر مکمل عمل پیرا ہوتے ہوئے ماسک پہننے اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی بھی عوام سے درخواست کی

Share this post

Loading...